وزیر اعلیٰ خیر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے محکمہ مواصلات و تعمیرات سہیل افریدی نے ممبر قومی اسمبلی یوسف خان اور ممبر صوبائی اسمبلی شاہ طراب کے کہنے پر ہنگو کا دورہ کیا, دورے کے موقع پہ انہیں سی این ڈبلیو حکام نے ہنگو مین روڈ تا سروزئی تک روڈ کی مرمت کے بارے میں آگاہ کیا اور اس سے عوام کو درپیش مسائل بارے میں بتایا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی سہیل افریدی نے کہا کہ جلد از جلد اس روڈ کا ٹینڈر ہو جائے گا اس روڈ کی مرمت سے عوام کو بہت فائدہ پہنچے گا، نہ صرف ہنگو بلکہ یہاں سے تمام جانے والے راستے کرم ایجنسی، وزیرستان اور متعلقہ شہروں تک جانے والے راستوں کے لیے بھی لوگوں کا قیمتی وقت سفر کے لیے بچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے کہ ہم عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں اور صوبے میں جتنے بھی سڑکیں خراب ہیں ان کی مرمت کے لیے ہم منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح صوبے کے مختلف شہروں کا بھی دورہ کریں گے تاکہ وہاں کا جائزہ لے سکیں اور عوام کے مسائل کو حل کر سکیں۔