صوبے کے چار اضلاع کے 195 مراکز صحت کو ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت سولرائز کرنے کا فیصلہ، پروجیکٹ کے تحت صوبے میں اپنی نوعیت کا پہلا ریفرل مکینزم تیار، سیلاب سے تباہ 158 مراکز صحت کی تعمیر و فعالی، پروجیکٹ کا مقصد ان اضلاع میں پرائمری ہیلتھ کئیر کی خدمات کو بہتر بنانا ہے: مشیر صحت احتشام علی کو بریفنگ
صوبے کے چار اضلاع کے 195 مراکز صحت کو ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت سولرائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ مشیر صحت احتشام علی کو ہیومن کیپٹل انسویسٹمنٹ پروگرام سے متعلق ہونے والی بریفنگ کے دوران کیا گیا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اکرام اللہ نے مشیر صحت کو پروجیکٹ سے متعلق بریف کیا۔ پروجیکٹ پشاور، نوشہرہ، صوابی اور ہری پور اضلاع میں نافذ ہے جس کو سیلاب کے بعد مراکز صحت کی بحالی و فعالی کیلئے صوبے کے 16 اضلاع تک توسیع دی گئی۔مشیر صحت کو بتایا گیا کہ یہ پروجیکٹ ساڑھے تین سال قبل ترتیب دیا گیا تھا۔مشیر صحت احتشام علی نے بریفنگ کے دوران احکامات جاری کیں عوامی فلاح کے پروجیکٹس کے نفاذ پر عملدارآمد کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ پر خصوصی توجہ اس لئے مرکوز ہے کہ اس سے پرائمری ہیلتھ کئیر کی فعالی مشروط ہے اور اس پروجیکٹ کے فوری نفاذ سے ان چار اضلاع میں بنیادی صحت کے ڈھانچے میں بہتری آئیگی۔ مشیر صحت کو بتایا گیا کہ پروجیکٹ کی کُل مالیت 85 ملین ڈالر ہے جس میں 42 % گرانٹ اور 58 % فیصد قرض ہے۔پروجیکٹ میں اب تک بارہ ملین ڈالر خرچ کئے جاچکے ہیں۔ پروجیکٹ کے تحت 195 ہیلتھ کئیر فیسیلیٹیز میں صحت کی سہولیات کی فراہمی مقصود ہے جس میں 151 بنیادی مراکز صحت 25 دیہی مراکز صحت، 13 کیٹگری ڈی ہسپتال اور 6 یٹگری سی ہسپتال شامل ہیں۔ پروجیکٹ کے تحت صوبے میں اپنی نوعیت کا پہلا ریفرل مکینزم تیار، پہلے چار اضلاع میں پائلٹ کیا جارہا ہے۔ ریفرل مکینزم میں ماں اور بچے کی صحت کے تحفظ کو خصوصی طور پر ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔ اب تک چودہ ہزار ڈیفالٹر بچوں کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔ پروجیکٹ کے تحت صحت کی بنیادی سہولیات کی بہتری کیلئے 63 ملین ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔ ان اضلاع میں محکمہ صحت کے عملے کے استعداد کار کو بڑھانے اور سٹاف کی کمی کو دور کرنے کیلئے 3 ملین ڈالر جبکہ گورننس اور مینجمنٹ کی فعالی کیلئے 7.037 ملین کی رقم مختص کی گئی ہے۔ اسی طرح سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 158 متاثرہ مراکز صحت کی بحالی اور دوبارہ تعمیر کیلئے 10 ملین ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔