وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سی این ڈبلیو سہیل آفریدی نے سی این ڈبلیو کی ڈیجیٹلائزیشن، ایسٹ مینجمنٹ اور ہیومن ریسورس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ایسٹ مینجمنٹ اور ہیومن ریسورس انفارمیشن سسٹم کا مقصد تمام ریکارڈ کو آن لائن کرنا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے فراڈ سے بچا جا سکے۔ اس موقع پہ سیکرٹری سی این ڈبلیو اور چیف انجینیئرز سمیت سی این ڈبلیو کے اعلی حکام موجود تھے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی سہیل افریدی نے کہا کہ سی این ڈبلیو کے ایسٹ مینجمنٹ سسٹم سے تمام سی اینڈ ڈبلیو کی مشینری جو کہ صوبے میں موجود ہے اور اس کے علاوہ تمام ریکارڈ جو سی این ڈبلیو سے منسلک ہے، مالی حساب کتاب اور فنڈز تمام ان لائن موجود ہوں گے جس سے محکمے اور عوام کے لیے اسانی پیدا ہوگی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی سہیل افریدی نے مزید کہا کہ ہیومن ریسورس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم سے سی این ڈبلیو کے حکام کے تمام مسائل جیسے کہ پوسٹنگ ٹرانسفر، چھٹیاں، انکوائریز، سینیارٹی لیسٹ اور اے سی ار تمام آن لائن کر دیے جائیں گے جس کا مقصد ریکارڈ کو محفوظ بنانا اور سرکاری کاغذات میں ہیرا پھیری اور فراڈ کی روک تھام ہے۔