وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریلیف، بحالی و آباد کاری ملک نیک محمد خان داوڑ نے کہا ہے کہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریلیف، بحالی و آباد کاری ملک نیک محمد خان داوڑ نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ایشا سے لیکر اسد خیل تک جدید سڑک کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ان کے ترقیاتی فنڈ سے ہمزونی چتون کی حفاظتی دیوار پر کام کا آغاز ہو چکا ہے، جسے جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ قیمتی زرعی اراضی کو دریا کے پانی کے کٹاؤ سے محفوظ رکھا جا سکے۔یہ بات انہوں نے شمالی وزیرستان کے عمائدین کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ان کا مشن ہے کہ علاقے میں امن کے فروغ کے ساتھ ساتھ تعلیم اور ترقی کو یقینی بنایاجائے۔ملک نیک محمد خان داوڑ نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے انہوں نے نصف درجن سے زائد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے، جنہیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔معاون خصوصی نے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور علاقے کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں