مشیر صحت احتشام علی نے حیات آباد میں واقع ذہنی امراض کے سپیشلائیزڈ ہسپتال فاونٹین ہاوس کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں ادویات کا جائزہ لیا اور مریضوں کا حال دریافت کیا۔ انہوں نے انتظامیہ کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور متعلہ حکام کے ساتھ ہسپتال کو فعال بنانے اور سرحد منٹل ہسپتال کے انضمام سے جڑے مسائل پر گفتگو کی۔مشیر صحت کو بتایا گیا کہ یہ 2013 سے پروجیکٹ کے طور پر زیر تعمیر ہسپتال ہے جس میں جنوری 2024 میں سرحد منٹل ہسپتال کو ضم کیا گیا۔ اس ہسپتال کو سنٹر ایکسلنس برائے منٹل ہیلتھ بنانا تھا جس کے تحت یہ ٹیچنگ ہسپتال بننا تھا۔ مشیر صحت نے اس کو ٹیچنگ ہسپتال قرار دینے کیلئے متلعقہ حکام سے انتظامی اقدامات کے احکامات بھی جاری کئے۔