صوبائی وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال کی زیر صدارت کرک میں میڈیکل کالج کے قیام کے حوالے سے اجلاس

خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال نے کہا ہے کہ میڈیکل کالج کرک کو عملی شکل دینے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔ میڈیکل کالج ضلع کی ضرورت ہے جس کے قیام سے ضلع کرک میں صحت کی بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلع کرک میں میڈیکل کالج کے قیام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے صدارت کے موقع پر کیا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی خورشید خٹک، محکمہ صحت اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کے متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو ضلع کرک میں میڈیکل کالج کے قیام کے لئے ابتک کی پیش رفت و آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریف کیا گیا۔ اجلاس میں ضلع کرک میں میڈیکل کالج کے قیام کو جلد عملی شکل دینے پر زور دیا گیا۔

مزید پڑھیں