خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے کہا ہے

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھاکر ریکارڈ کام کرے گی ہم عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی شکل دیں گے اور ایک ایک وعدہ پورا کریں گے جس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور سیکرٹریٹ میں اخباری نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا اُنہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے عوام کی خوشحالی کا سفر شروع ہونے والا ہے۔ خیبر پختونخوا کو مثالی اور ترقی یافتہ صوبہ بناکر دم لیں گے اُنہوں نے واضح کیا کہ ہمارے قائد عمران خان کے منشور کے مطابق وزیر ا علیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پور کی انتھک کوششوں سے خیبر پختونخوا ترقی کی منازل طے کرے گا۔ قائد عمران خان کی ہدایت پر ہر امیر اور غریب کے شناختی کارڈ میں صحت کیلئے دس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں تاکہ وہ آسانی سے اپنا علاج کراسکیں اُنہوں نے حالیہ انتخابات کے دنوں میں عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ ایک ایک کرکے پورا کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پور کی نگرانی میں بنوں کی پسماندگی دور کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھارہے ہیں تاکہ بنوں کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں