خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان نے یو ایس جونیئر

خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان نے یو ایس جونیئر سکواش چیمپین شپ میں صوبے کی خواتین کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے اور یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے انکی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انھوں نے یو ایس سکواش انڈر 13 جونیئر کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتنے والی کھلاڑی ماہ نور کیلئے 5 لاکھ اور کانسی کا تمغہ حاصل کرنے پر سحرش کو 2 لاکھ روپے نقد انعامات سے بھی نوازا۔اس حوالے سے جمعرات کے روز صوبائی وزیر سے انکے دفتر میں صوبے سے تعلق رکھنے والی دونوں خواتین کھلاڑیوں ماہ نور اور سحرش نے ملاقات کی۔صوبائی وزیر نے امریکہ میں کھیلے گئے جونیر سکواش چیمپین شپ میں انکی کارکردگی کی پزیرائی کی اور کہا کہ وہ اس صوبے اور ملک کا بہترین اثاثہ ہیں جو بیرون ملک صوبے اور ملک کا نام روشن کررہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور اور بانی چیرمین عمران کا یہ ویژن ہے کہ کھلاڑیوں اور ٹیلنٹ کو سپورٹ کیا جائے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کریں۔انھوں نے ماہ نور اور سحرش کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں