خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ پراپرٹی لیز پالیسی کو مزید بہتر، مؤ ثر اور پرکشش بنانے کے لئ

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ پراپرٹی لیز پالیسی کو مزید بہتر، مؤ ثر اور پرکشش بنانے کے لئے صوبائی حکومت کی تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت خیبر پختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ نے کی جبکہ خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات ارشد ایوب، وزیر مال نذیر عباسی، مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم اور مشیر برائے انسداد بدعنوانی مصدق عباسی سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ لوکل گورنمنٹ پراپرٹی لیز پالیسی میں شراکت داری کے ممکنات اور اس کے نتائج، لیز دورانیہ، لوکل گورنمنٹ املاک پر تعمیر کے ساتھ ساتھ مختلف پہلوؤں پر مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے قوانین میں لچک پیدا کرنے کی اہمیت پر مختلف تجاویز پیش کیں گئیں۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ پراپرٹی لیز پالیسی کے رولز کے مسودہ کو کابینہ میں پیش کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں سٹیٹ لینڈ کے لئے ایک الگ ایکٹ قانونی تقاضوں کے مطابق مرتب کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔ خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ پراپرٹی لیز پالیسی کو معیار بنا کر اس کوجنرل لیز پالیسی بنانے کے لئے قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔ اِجلاس میں سرکاری زمینوں سمیت املاک کے واگزار کا معاملہ دیکھنے کے لئے ایک الگ کمیٹی کی تشکیل کی بھی تجویز پیش کی گئی۔

مزید پڑھیں