خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے کہا ہے کہ

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نہ ختم ہونے والی ہے اور نہ ہی کمزور ہے وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی خیبر پختونخوا کے وسائل اگرچہ کم ہیں لیکن بہترین حکمت عملی کی بدولت ہم عوام کی وہ خدمت کر رہے ہیں جس کی مثال ماضی میں نہیں مل سکتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو موجودہ وفاقی حکومت نے نشانے پر لیا ہوا ہے اور ان کیلئے مسائل پیدا کر رہی ہے بجلی کی رائلٹی نہیں دے رہی ہے جو ہمارا آئینی، پارلیمانی اور قانونی حق ہے این ایف سی ایوارڈ میں بھی ہمیں پورا حصہ نہیں دیا جارہا لیکن وسائل کی کمی ہمیں عوام کی خدمت سے دور نہیں رکھ سکتی ہم عمران خان کے منشور کی بنیاد پر عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کا اعتماد ہم پر پہلے کی نسبت مزید زیادہ ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بنوں کی پسماندگی اور خصوصا کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی دینا میرا خواب ہے اور اس خواب کی تعبیر کیلئے میں روز اول سے کوشاں ہوں

مزید پڑھیں