وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز احمد سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن شہاب خان کی ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز احمد سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن شہاب خان نے ملاقات کی اور صوبائی حلقے تحصیل ٹوپی گدون علاقوں میں کمیونٹی سکولوں کی توسیع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نے بریفننگ دی ہے۔ معاون خصوصی نے کہا ہے کہ گدون کے زیادہ تر علاقوں میں سرکاری سکولوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے علاقے کو تعلیم کی فراہمی میں اہم مسائل کا سامنا ہے۔ملاقات کا مقصد مقامی کمیونٹی کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حل تلاش کرنا تھا۔ اس موقع پر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن (ESEF) کے ذریعہ قائم کردہ گرلز کمیونٹی اسکول (GCS) کی طرح کمیونٹی اسکول، دیہی اور دور دراز علاقوں میں سکول سے باہر بچوں، خاص طور پر لڑکیوں کو تعلیم فراہم کرنے میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ گدون علاقے میں کمیونٹی سکولوں کی توسیع سے تعلیم تک رسائی بڑھانے، ڈراپ آؤٹ کی شرح کو کم کرنے اور خواندگی کی شرح کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ مقامی کمیونٹیز کو تعلیمی عمل میں حصہ لینے اور اساتذہ کے طور پر خواتین کے لیے روزی روٹی کے مواقع پیدا کرنے کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے گدون علاقے میں تعلیم کے مد مثبت تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔

مزید پڑھیں