خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان صوبائی وزیر محکمہ بلدیات ارشد ایوب خان کے دفتر گئے جہاں انہوں نے ان سے ملاقات کی اس موقع پر سیکرٹری کونسل بورڈ وحید الرحمن اور ڈپٹی سیکرٹری کونسل بورڈ خیبرپختونخوا بھی موجود تھے صوبائی وزیر پختون یار خان نے صوبائی وزیر بلدیات سے بنوں لوکل گورنمنٹ، ٹی ایم ایز اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب نے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے فوری حل کی یقین دہانی کرائی صوبائی وزراء نے ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پورے خیبر پختونخوا اور بالخصوص بنوں کے محکمہ بلدیات سے متعلق تمام مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدمات کریں گے ان کے مطابق خیبر پختونخوا کی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدمات کررہی ہے خیبرپختونخوا کی حکومت اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں خیبر پختونخوا کی تمام تر محرومیاں کو دور کرکے خیبرپختونخوا کو ایک مثالی اور ترقی یافتہ صوبہ بنائے گی انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ, ٹی ایم ایز اور ان کے ملازمین کے مسائل و مشکلات کو فوری طور پر حل کیا جائے گا اور انہیں جنگی بنیادوں پر فنڈز جاری کئے جائیں گے تاکہ وہ اپنا کام خوش دلی اور ایمانداری سے جاری رکھیں۔