گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نحقی پشاور میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس کا مقصد ان طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا تھا جنہوں نے نحقی کالج کے لیے مختلف شعبوں میں اپنی قابلِ قدرخدمات سر انجام دی تقریب میں ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی جاوید اکبر، ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ محمد اقبال،کپلا کے صدر عبد الحمید خان، اور گورنمنٹ کالج پشاور کیاسسٹنٹ پروفیسر ناصر خان نے خصوصی شرکت کی جبکہ کالج کی پرنسپل پروفیسر نوشابہ نورین، ڈائریکٹر سپورثس سعدیہ گل، پروفیسر آسیہ سمیت دیگر سٹاف اور طالبات بھی کٹیر تعداد میں موجود تھیں۔ تقریب میں ان طالبات کو سرٹیفیکیٹس، میڈلز اور ٹرافیاں دی گئیں جنہوں مختلف کھیلوں، حال ہی گورنمنٹ کالج پشاور میں منعقدہ سائنس نمائش اور دیگر شعبوں میں نمایاں اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا تقسیم انعامات کے موقع پر منعقدہ تقریب سے کیپلا کے صدر، کالج پرنسپل اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نحقی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتا رہا ہے کالج کی پرنسپل کی قائدانہ فہراست کی بدولت نحقی کالج ترقی کے منازل طے کر رہا ہے انہوں نے طالبات کے جوش وولولے اور سپورٹس کے حوالے سے نحقی کالج کی فتوحات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود ہر میدان میں کامیابی کا جھنڈا گاڑ دینا معمولی بات نہیں اور یہ فتوحات ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کی لیکچرر سعدیہ گل کی بدولت ہیں جہنوں نے اپنی انتھک محنت اور مسلسل جدوجہد کی بدولت نحقی کالج کا نام روشن کیاکالج کی پرنسپل نے تمام کامیاب طالبات کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی کالج کی سٹوڈنٹس کے ساتھ نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔