وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری محکمہ ایکسائز سید فیاض علی شاہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری محکمہ ایکسائز سید فیاض علی شاہ کی زیر صدارت ایکسائز تھانہ جات اور ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام سرکل افسران اور انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کو منشیات کے تدارک کے لیے موئثر اقدامات اٹھانے اور اس حوالے سے کاروائی مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ تمام سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور ایکسائز اینٹلیجنس سکواڈز انچارج 15 دن کے اندر منشیات کے خلاف نمایاں کارکردگی سرانجام دیں اور اس کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں۔ اسی طرح صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے فہرستیں مرتب کرنے، بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرنے کی منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے، ان کے خلاف انویسٹیگیشن نظام کو جدید خطوط کے مطابق کرنے، مقدمات کی بھر پور پیروی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تاکہ لوگوں کو منشیات کا عادی بنانے اور انہیں برباد کرنے والوں کو عدالتوں سے سخت سے سخت سزائیں دلوائی جا سکیں۔ اجلاس میں منشیات کے خلاف غیر تسلی بخش کارکردگی والے افسران کے تبادلوں، ایکسائز تھانوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے مزید سٹاف تعینات کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے سیکریٹری ایکسائز کو ماہ جنوری میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے کئے گئے اقدامات،پکڑی گئی منشیات ا و رگرفتار ملزمان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر فیصل خورشید برکی نے ڈائریکٹر جنرل کو منشیات کیسز میں عدالتی مقدمات کی پیروی اور پیش رفت پر بریفنگ دی۔، سیکریٹری ایکسائز نے اس موقع پر منظم منصوبہ بندی اور لائحہ عمل کے مطابق منشیات کی کسی بھی قسم سرگرمی کے خلاف ہمہ وقت الرٹ رہنے اور مشیات نیٹ ورکس کے خلاف انٹیلیجنس کا دائرہ کار بڑھانے کے ہدایات جاری کیں۔

مزید پڑھیں