وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن طفیل انجم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے جارہے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ کے پی ٹیوٹا ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے پی ٹیوٹا ملازمین ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد سے ایک ملاقات کے دوران کیا ہے۔ ملاقات کے دوران کے پی ٹیوٹا ملازمین کی ایسوسی ایشن اور منیجنگ ڈائریکٹر کے پی ٹیوٹا منصور قیصر و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن طفیل انجم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ملازمین (پبلک سرونٹس) کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے تمام ملازمین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے جتنے بھی جائز مطالبات ہیں ان کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اجلاس کے دوران ایسوسی ایشن نے کے پی ٹیوٹا کے امور اور ملازمین کو درپیش مسائل پر تفصیلی بریفننگ دی ہے۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا ہے کہ کے پی ٹیوٹا کے ملازمین کے مسائل جن میں سی پی فنڈ کا مسئلہ، سروس سٹرکچر، لازمی ٹر یننگ،ملازمین کی پروموشن کیلئے آسامیوں کی تخلیق،پی ایچ ڈی اور ایم پل الاوئنس،EOBI،اور ڈیتھ گرانٹ وغیرہ کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ اجلاس کے دوران ایسوسی ایشن کے وفد نے معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن طفیل انجم کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کے تمام حل طلب مسائل حل کئے جائیں گے۔