ایکسائز انٹیلیجنس بیورو کی منشیات کے خلاف ایک اور بڑی کاروائی

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے صوبہ میں منشیات کے خلاف ہنگامی اقدامات اٹھانے کے احکامات کے بعد صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خلیق الرحمان کی ہدایت پر،سیکرٹری ایکسائزسید فیاض علی شاہ اورڈائریکٹر جنرل عبدالحلیم خان کی سربراہی میں ہنگامی بنیادوں پر صوبہ بھر میں منشیات کے خلاف دن رات اقدامات اور کاروائیاں جاری ہیں۔اس حوالے سے پراوینشیل انچارج بیورو آف اینٹیلیجنس اینڈ انوسٹیگیشن سعود خان گنڈا پورکی زیر نگرانی فخر عالم خان انچارج انسپکٹر EIB-IV اور محمد فاروق انچارج EIB-II نے دیگر نفری کے ہمراہ موٹروے سروس روڈ پر کاروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، تفصیلات کے مطابق موٹر کار نمبر ASF 215 سندھ سے دوران تلاشی 5000 گرام آئس، 78000 گرام چرس اور 30000 گرام افیون برآمد خاتون سمگلر گرفتار، جبکہ ملزم ڈرائیور گاڑی روڈ سائیڈ چھوڑ کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاجس کی تلاشی جاری ہے جبکہ مزید قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں