َََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََِِِِِِِِخیبر پختونخوا کے وزیر برائے سماجی بہبود، خصوصی تعلیم اور ترقی نسواں، سید قاسم علی شاہ نے جمعرات کے روز پشاور میں دارالامان مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کیا۔اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کا کردار صرف روایتی مہارتوں جیسے سلائی اور کڑھائی تک محدود نہیں ہونا چاہیے،اس کی بجائے انہیں مصنوعی ذہانت اور ای کامرس جیسے شعبوں میں تعلیم فراہم کی جانی چاہیے تاکہ وہ روزگار کے مواقع حاصل کر کے اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے آمدنی پیدا کر سکیں اور معاشرے کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو وہ زندگی گزارنے کا حق ملنا چاہیے جس کی وہ اصل میں حقدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شادی شدہ خواتین، یتیموں اور 60 سال سے زائد عمر کی بیوہ خواتین کی مالی مشکلات اور جائیداد سے متعلق حقوق پر قانون سازی و دیگراقدامات پر کام کا آغاز کیا جا چکا ہے اور جلد ہی پیش رفت یقینی بنائی جائے گی