وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن طفیل انجم سے جرمنی کے نائب سفیر مسٹر Amo kirchof کی ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن طفیل انجم نے کہا ہے کہ احساس ہنر پروگرام کا آغاز نوجوانوں کو آپنا روزگار شروع کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز جرمنی کے نائب سفیر مسٹر ایمو کرچوف سے ملاقات کے دوران کیا ہے۔ اس موقع پر جی ائی ذی (GIZ) کوآرڈینیٹر Ms.Romina kochius اور ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی منصور قیصر بھی موجود تھے۔ معاون خصوصی کے ہمراہ وفد نے سنٹر اف ایکسیلنس گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر حیات آباد کا دورہ کیا۔ وفد کو سنٹر اف ایکسیلینس گورنمنٹ ٹیکنیکل سنٹر کے منیجمنٹ نے کارکردگی پرتفصیلی بریفننگ دی ہے۔ اس موقع پر وفد نے سنٹر کے ورکشاپ،لیبارٹری آف سی این سی، پی ایل سی، ہاسپیٹیلیٹی،بیوٹیشن ڈریس میکنگ اور فیشن ڈیزائننگ کا تفصیلی معائنہ کیا اور طلباء کی مہارتوں کو سراہا گیا۔اس دوران معاون خصوصی نے وفد کے ساتھ کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بھی تفصیلی گفتگو کی ہے۔اس دوران معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن طفیل انجم نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی موجودہ صوبائی حکومت نے احساس ہنر پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا ہے جس کے ذریعے فارغ التحصیل ہنر مند افراد کو بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے جس سے وہ اپنے لئے خود روزگار شروع کر سکینگے۔ وفد نے صوبائی حکومت اور ٹیوٹا کی صوبے میں فنی تعلیم کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ فنی تعلیم کو مزید بہتر کیا جائے تاکہ صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔

مزید پڑھیں