یونیورسٹی آف ایگریکلچر پشاور میں خوداختسابی کے موضوع پر سیمنار

مشیر وزیراعلیٰ برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کی سیمنار میں بطور مہمان خصوصی شرکت، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایگریکلچر پشاور پروفیسر ڈاکٹر جھان بخت، سٹاف ممبران اور طلباء و طالبات بھی موجود تھے،

سیمینار بدعنوانی اور خوداختسابی کے حوالے سے آگاہی مہم کا حصہ ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے انسداد بدعنوانی مصدق عباسی نے یونیورسٹی آف ایگریکلچر پشاور میں خوداختسابی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس معاشرے میں رولز آف لاء اور انصاف ہوگا وہ معاشرے خوشحال ہوگا۔منفی سوچ و سرگرمیوں کو ختم کرنا ہوگا۔ قائد اعظم نے کرپشن کی روک تھام کیلئے قانون سازی کی اور کرپشن کو ملک کے لئے خطرناک قرار دیا۔کرپشن کی روک تھام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعلیٰ مصدق عباسی کا کہنا تھا کہ کرپشن کی روک تھام آگاہی، کرپشن کے مواقعے ختم کرنا اور قوانین کو لاگو کرنے سے ہوسکتی ہے۔ ہمیں دوسرے کے جج اور اپنے وکیل بنانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکموں کے اندر کرپشن کے مواقعوں کو ختم کرنے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں۔ہمارا بڑا مسل? اشرافیہ کی کرپشن ہے۔ اس کرپشن سے حاصل ہونے پیسہ بیرونی ممالک جاتا ہیں۔ دنیا میں جن معاشروں میں رولز آف لاء نہیں ہے وہاں احتساب کا عمل کمزور ہوتا ہے۔ جن ممالک میں رولز آف لاء بہتر ہے وہاں کرپشن کم اور خوشحالی زیادہ ہوتی ہے۔ مشیر وزیراعلی نے سیمنار سے اپنے خطاب میں کرپشن کے انفرادی و اجتماعی زندگی پر اثرات اور خوداختسابی پر سیر حاصل گفتگو کی۔انہوں نے خوداختسابی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک بندہ اپنے آپ کو تبدیل کردے تو دنیا تبدیل ہو جائے گی۔انہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ کردار سازی کیلئے کتاب بینی کے عادت کو اپنائیں۔ قرآن مجید، سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اقبالیات کا مطالعہ کریں۔ قرآن مجید کو پڑھیں، سمجھیں اور عملی زندگی میں اس سے رہنمائی لیں۔ ہمیشہ سچ بولیں اور جھوٹ بولنا ترک کریں۔ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایگریکلچر پشاور پروفیسر ڈاکٹر جھان بخت نے مشیر وزیراعلیٰ مصدق عباسی کو یونیورسٹی آمد پر خوش آمدید کہا اور خوداختسابی پر جامع لیکچر دینے پر شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں