وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو سے ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد کی ملاقات

خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو سے ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد نے پشاور میں ملاقات کی، جس کی سربراہی ہیڈ آف سپلائی، چین رائے ایشی کر رہی تھی۔ ملاقات کے د وران باہمی دلچسپی کے منصوبوں، فوڈ سکیورٹی کے اقدامات اور محکمہ خوراک کے جاری اصلاحاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خوراک نے وفد کو محکمہ خوراک میں جاری منصوبوں اور اصلاحاتی اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوراک کے معیار کو بہتر بنانے اور فوڈ اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے بھی اقدامات اٹھائی جا رہی ہیں۔ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک کے مختلف امور کو ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر شعبوں کی ڈیجیٹائزیشن پر کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فوڈ سکیورٹی اور غذائی معیار کی بہتری کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد نے محکمہ خوراک کے جاری منصوبوں میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ غذائی تحفظ کے حوالے سے کی جانے والی اصلاحات میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ملاقات میں محکمہ خوراک کے ایڈیشنل سیکرٹری اشفاق خان اور ڈائریکٹر فوڈ مسرت زمان بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں