خیبرپختونخوا کے وزیر برائے سماجی بہبود سید قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے سماجی بہبود سید قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں موجودہ حکومت نے نشے سے پاک پشاور فیز تھری مہم کا آغاز کر دیا ہے جس میں 2000 افراد کو مفت علاج فراہم کیا جارہا ہے اور منشیات کے تدارک کے لیے مہم کے دوران ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواجہ یونس سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن سنٹر کے اچانک دورے کے دوران کیا صوبائی وزیر نے سنٹر کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس میں موجود عملے اور نشے کے عادی افراد سے ملے اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ علاج کی سہولیات اور بحالی کے اقدامات کے بارے میں دریافت کیا اس موقع پر صوبائی وزیر نیاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نشے سے پاک پشاور موجودہ حکومت کا مشن ہے اور ان اہداف کے حصول کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے کیونکہ یہ منصوبہ پشاور کے عوام اور رہاشیوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت ہر شعبے میں نمایاں اور شاندار کارکردگی کا عملی مظاہرہ کررہی ہے اور ہمارے قائد عمران خان کی ہدایت کے تحت عوام کوترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرنے کے لئے بھر پور اقدامات جاری ہیں انہوں نے کہا کہ ڈرگ فری پشاور مہم کے ذریعے معاشرے کے نظر انداز کیے گئے افراد کو دوبارہ قومی دھارے میں شامل کر نے کی عملی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں