خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان کی زیرصدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان کی زیرصدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کے مختلف امور سے متعلق اجلاس بدھ کے روز انکے دفتر میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر لیبر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈبلیو ڈبلیو بی ملازمین کی پروموشن، اپگریڈیشن سمیت دیگر اہم امور زیرغورلائے گئے اس موقع پر صوبائی وزیر نے بورڈ کے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ ملازمین کی پروموشن کے مسئلہ کی فوری حل کیلیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اپگریڈیشن سے رہ جانے والے ملازمین کے مسئلے کو قواعدوضوابط کے مطابق فوری طور پر حل کرنے کیلیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کیلیے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ ڈبلیو ڈبلیو بی میں بہتری لانے اور مستحکم کرنے کیلیے تمام ملازمین کو ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں