وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم تورڈھیر نے محکمہ صنعت کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں ہر لحاظ سے میرٹ اور شفافیت پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ خدمات کی فراہمی میں محکمہ اپنی فرائض اور ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دے۔انھوں نے کہا کہ محکمے کا پورا نظام ہر پہلوں سے شفافیت پر مبنی ہونا چاہئے اور عوام کو ہر پہلو سے آسانیاں فراہم کی جائیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کے روز محکمہ صنعت کے کمیٹی روم میں محکمہ کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ حبیب اللہ عارف،ایڈیشنل سیکریٹری صنعت ریحان گل خٹک،ڈپٹی سیکرٹری آفتاب خان،خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل انڈسٹری اینڈ کامرس کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ کے مختلف شعبوں کے حوالے سے اہداف اور اس پر عملدرآمد اور کاکردگی کے حوالے سے ایک جائزہ پیش کیا گیا جبکہ معاون خصوصی نے مختلف پہلوں میں محکمے کی ذمہ داریوں اور خدمات کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔انھیں محکمے میں شفافیت لانے گوڈ گورننس اور ترقیاتی اقدامات کے حوالے سے محکمہ کے مجوزہ اقدامات کے حوالے سے بھی آگہی دی گئی.