خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ، پختون یار خان کا کہنا

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ، پختون یار خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، خصوصاً بنوں کی تعمیر و ترقی پر کوئی سیاست نہیں کی جائے گی بلکہ سیاست سے بالاتر ہو کر علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں کے علاقے میر مست اسماعیل خانی میں بجلی کی فراہمی کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر اہلِ علاقہ نے بتایا کہ وہ گزشتہ پانچ سال سے بجلی جیسی نعمت سے محروم تھے، تاہم اب صوبائی وزیر نے 200 کے وی کا نیا ٹرانسفارمر نصب کروا دیا ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ نگران حکومت نے صرف انتقامی کارروائیاں کیں، پچھلی پی ٹی آئی حکومت کے بڑے منصوبے ختم کیے۔ جب ہماری حکومت برسرِ اقتدار آئی تو سرکاری ملازمین کی پندرہ دن کی تنخواہیں بھی بقایا تھیں، جسے ہم نے حل کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صحت کارڈ کی حد 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ کر دی ہے، اب ہر شہری کے صحت کارڈ میں 20 لاکھ روپے کی سہولت موجود ہے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مخالفین نے بنوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا، عوام کو مختلف مسائل سے دوچار رکھا، اور ہمارے حلقے میں تو ایک اینٹ تک کا کام نہیں کیا۔ آج جب میں علاقے کا دورہ کرتا ہوں تو ہر طرف مسائل ہی مسائل نظر آتے ہیں انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنے پانچ سالہ دورِ حکومت میں تمام محرومیوں کا خاتمہ کریں گے اور اپنے حلقے کو ایک مثالی حلقہ بنائیں گے انہوں نے بتایا کہ حلقے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ہر علاقے میں ترقیاتی کام کیا جائے گ خیبر پختونخوا کی حکومت عوام کی فلاح، بہبود اور تعمیر و ترقی کیلئے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں