خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان کا ورسک کنال پشاور کا دورہ

بہترین نظام آبپاشی کے قیام کیلیے کوشاں ہیں، عاقب اللہ خان

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے آبپاشی عاقب اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبے میں بہترین نظام آبپاشی کے قیام کیلیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کل 36 سمال ڈیمز کی تعمیر پر کام جاری ہے جن میں 8 ڈیمز پر کام مکمل ہوچکا ہے۔ ری ماڈلنگ آف ورسک کینال منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف پشاور اور نوشہرہ کی مزید ہزاروں ایکڑ اراضی سیراب ہوگی، بلکہ اس سے پانی کے بہاو میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور کاشتکاروں کے پانی کی کمی کے مسائل بھی حل ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر عاقب اللہ خان نے گزشتہ روز ورسک کنال پشاور کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر نے صوبائی وزیر کو ری ماڈلنگ آف ورسک کینال سٹم منصوبے کے مختلف پہلوں پر تفیصلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر ابپاشی کو بتایاگیا کہ منصوبے پر تقریباً 73 فیصد کام مکمل ہوا ہے۔ انہوں نے زیر تعمیر تقریباً 5 کلومیٹر ٹنل جبکہ پمپ ہاؤس کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیر ابپاشی کو منصوبے کے تعمیراتی کام، ترقیاتی امور، افادیت، لاگت، اخراجات اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان کا کہنا تھا کہ کہ ڈیموں کی تعمیر سے نہ صرف پانی کے مسائل حل ہوں گے بلکہ اس سے زراعت، توانائی، سیاحت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں جس سے معیشت متحکم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی خدمت کیلئے پرعزم ہے صوبائی وزیر نے ہدایات جاری کیں کہ تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، جبکہ درپیش چیلنجز کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں