وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی ملک لیاقت خان نے کہا ہے کہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی ملک لیاقت خان نے کہا ہے کہ محکمہ کی بہبود و ترقی اولین ترجیح ہے۔سب کو متحد ہوکر اس محکمہ کی ترقی کیلئے دن رات محنت کی ضرورت ہے۔ملازمین اپنی توانائی عوام کی خدمت کیلئے صرف کریں اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی جی پاپولیشن عائشہ احسان،ایڈیشنل ڈی جی نوشیروان،پراجیکٹ ڈائریکٹر ہدایت و دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ تمام ملازمین ایمان داری اور تندہی سے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دینے کی تاکید کی اور کہا کہ متحد ہوکر محکمہ کی ترقی کیلئے دن رات محنت کریں۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر بہبود آبادی کی ترقی پر توجہ دی جاتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ محکمہ کی ترقی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔تقریب کے اختتام پر معاون خصوصی نے ریٹائرڈ ملازمین کو ہار پہنائے اور شیلڈ تقسیم کیں اور ان کیلئے نیک خوہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں