خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیوسٹاک، فشریز و کوآپریٹیو، فضل حکیم خان نے مینگورہ میں

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیوسٹاک، فشریز و کوآپریٹیو، فضل حکیم خان نے مینگورہ میں پبلک ڈے کے موقع پر عوامی مسائل سنے اور مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں، عوام نے کھل کر علاقے کے مسائل صوبائی وزیر کے سامنے پیش کئے جن پر صوبائی وزیر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد مسائل موقع پر اور بعض مسائل کے لئے متعلقہ حکام کو حل کرنے کی ہدایت جاری کیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں لوگوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں سہولیات دینے کیلئے مصروف عمل ہے فضل حکیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی حکومت ہے، ہمارے دفاتر اور حجرے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں اور شہری بلاجھجھک اپنے مسائل کے حل کے لیے رجوع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے جس اعتماد کا اظہار پاکستان تحریک انصاف پر کیا ہے، ہم اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں گریوٹی سکیم پر عملی کام جاری ہے اور اس کی تکمیل سے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پرحل ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں