خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے سنن گوٹ پراڈکشن ریسرچ سینٹر اور عزی خیلی بفلو فارم چارباغ سوات کا دورہ کیا اور سوات میں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کیلئے سائٹ کا معائنہ کیا تاکہ جلد از جلد یونیورسٹی کیلئے مستقل بلڈنگ کو فعال کرکے طلبا کیلئے باقاعدہ کلاسز کو جاری رکھا جا سکے دورے کے موقع پر وی سی شکیب اللہ، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک سربلند خان، ڈائریکٹر عزیخیلی فارم ڈاکٹر اعجاز احمد، سینئر ویٹرنری آفیسر سوات ڈاکٹر سردار علی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے دورے کے دوران سینئر ریسرچ آفیسر ڈاکٹر نادر خان نے صوبائی وزیر کو سنن گوٹ پراڈکشن ریسرچ سینٹر کے اغراض و مقاصد، کارکردگی اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے مختلف سیکشنز، لیبارٹریز اور مویشیوں کو دی جانے والی خوراک کا معائنہ کیا اور معیار کو سراہا فضل حکیم خان نے کہا کہ صوبائی حکومت مویشی پال زمینداروں کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے انہوں نے ہدایت کی کہ سنن گوٹ پراڈکشن ریسرچ سینٹر سے حاصل ہونے والی پیداوار میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ فارم کی کارکردگی کو برقرار رکھا جائے اور مقامی زمینداروں کی خدمت بہترین طریقے سے جاری رکھی جائے انہوں نے ننگولئی میں زیر تعمیر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سوات کے قیام کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف طلباء کو معیاری تعلیم و تحقیق کی سہولت میسر آئے گی بلکہ لائیو سٹاک اور متعلقہ شعبوں کی ترقی میں بھی مددملے گی۔