گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوات واقعہ میں سیاحوں کی جان بچانے والے

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوات واقعہ میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں محمد ہلال خان اور عصمت علی نے پیرکے روزاسلام آباد میں ملاقات کی۔گورنر خیبرپختونخوا نے محمد ہلال خان اور عصمت علی کو مصنوعی کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اوردونوں نوجوانوں کی بہادری اور انسانی امداد کے جذبہ کو سراہا۔گورنرنے دونوں نوجوانوں کو اپنی جانب سے عمرہ پر بھیجنے کا اعلان بھی کیااور انکی بہادری اور انسانی خدمت کے جذبہ پر تعارفی شیلڈ پیش کی۔گورنرنے اس موقع پر محمد ہلال خان اور عصمت علی کو سول ایوارڈ دینے کیلئے وزیراعظم کو سفارش بجھوانے کا بھی اعلان کیا اور کہاکہ مقامی بہادر نوجوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر مصنوعی کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچائی۔انہوں نے کہاکہ مقامی نوجوانوں کی یہ بہادری اور انسانی امداد کا جذبہ قابل تعریف ہے، گورنر خیبر پختونخوا نے چیئرمین ہلال احمر کو سوات آفس کو ایمرجنسی خدمات کی فراہمی کیلئے مزید مستحکم کرنے اور ہلال احمر سوات آفس کو دستیاب ایمبولینسز کیساتھ کشتی لگانے کی بھی ہدایت کی۔گورنرنے کہاکہ ہلال احمر سوات ایمبولینسز کیساتھ کشتی لگا کر ہنگامی صورتحال میں سیلابی صورتحال میں لوگوں کو بروقت ریسیکیو کر سکتے ہیں

مزید پڑھیں