خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت میجر ریٹائر ڈسجاد بارکوال نے باجوڑ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن دشمن عناصرکبھی اپنے مقا صد میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیکورٹی ادارے بہادری کے ساتھ ایسی مزموم کارروایوں کی روک تھام میں مصروف عمل ہیں اور پوری قوم متحد ہوکر امن و سلامتی کے لئے اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔صوبائی وزیر نے اس سانحہ میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار سمیت دیگرقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اورلواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔