محمد سہیل آفریدی کا خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہسپتال حیات آباد پشاور کا دورہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات محمد سہیل آفریدی نے حیات آباد پشاور میں زیر تعمیر خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ مواصلات و تعمیرات کے انجینئرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ معاونِ خصوصی نے تعمیراتی کام کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور منصوبے پر جاری پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر محکمہ مواصلات و تعمیرات کے انجینئرز نیہسپتال کے منصوبے کے حوالے سے معاون خصوصی کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال کی تعمیر کے سلسلے میں بیشتر کام تکمیل کے قریب ہے، تاہم چند ضروری امور سر انجام دینیابھی باقی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ واپڈا کو میٹر کی تنصیب کے لیے بل ادا کیا جا چکا ہے، لیکن تاحال میٹر کی تنصیب عمل میں نہیں لائی گئی جس پرمحمد سہیل آفریدی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ میٹر کی فوری تنصیب اوردوسرے باقی ماندہ امور کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ یہ اہم عوامی منصوبہ مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔معاونِ خصوصی نے کہا کہ یہ تمام اقدامات پاکستان تحریک انصاف کے سرپرستِ اعلیٰ عمران خان کے ویژن اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی رہنمائی اور ہدایات کی روشنی میں سر انجام دئے جا رہے ہیں تاکہ صوبے کے بچوں کو علاج ومعالجہ کی جدید اور معیاری سہولیات مہیا کی جا سکیں۔

مزید پڑھیں