خیبرپختونخوا میں مون سون شجرکاری مہم 2025 کا آغاز، وزیراعلیٰ علی نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے خیبر پختونخوا میں قومی سطح پرمون سون شجرکاری مہم 2025 کا اجراءکردیا ۔ اُنہوںنے بدھ کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور کے سبزہ زار میں پوادا لگا کر مہم کا باضابطہ اجراءکیا۔ قومی سطح پر شجرکاری کی یہ مربوط مہم اگست سے اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس شجرکاری مہم کےلئے ہفتہ وار تھیمز مقرر کئے گئے ہیں۔ قومی مون سون شجرکاری مہم 2025 کے تحت اگست کے آخری ہفتے میں بھی صوبہ بھر میں شجرکاری کا اہتمام کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شجرکاری ایک قومی فریضہ اور وقت کی اشد ضرورت ہے، صوبائی حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق جنگلات کے فروغ اور تحفظ کے لئے مربوط اقدامات اٹھار ہی ہے۔ بلین ٹری پراجیکٹ کی شاندار کامیابی کے بعد اب موجودہ صوبائی حکومت بلین ٹری پلس پراجیکٹ کے تحت بڑے پیمانے پر شجرکاری کر رہی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے موسمی تبدیلیوں کے حالیہ تباہ کن اثرات سے بچنے کے لئے بڑے پیمانے پر شجرکاری کو ناگزیر قرار دیا اور معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کے لئے آگے آئیں اور اس اہم قومی فریضے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں