کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبر پختونخوا ریحان گل خٹک کے دفتر کا دورہ کیا

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبر پختونخوا ریحان گل خٹک کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر پشاور نے نئے تعینات آئی جی جیل خانہ جات کو منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران دونوں افسران کے مابین باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، جس میں ادارہ جاتی تعاون، انتظامی بہتری اور اصلاحاتی اقدامات پر خصوصی توجہ مرکوز رہی۔ کمشنر ریاض خان محسود نے اس امید کا اظہار کیا کہ ریحان گل خٹک کی قیادت میں محکمہ جیل خانہ جات ایک نئے دور میں داخل ہوگا، جہاں جدید اصلاحات، شفاف نظم و نسق اور انسانی وقار پر مبنی نظام کو فروغ حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مضبوط قیادت اور واضح وژن کے ساتھ محکمہ جیل خانہ جات نہ صرف انتظامی اعتبار سے مستحکم ہوگا بلکہ اصلاحات کے میدان میں بھی ایک مثالی کردار ادا کرے گا۔ملاقات کے اختتام پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ریحان گل خٹک نے کمشنر پشاور ڈویژن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ جیل خانہ جات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اصلاحاتی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں