صوبے میں اشیائے خورونوش کی دستیابی یقینی بنا ئی جائے اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائیاں جاری ر کھی جائیں۔چیف سیکرٹری

صوبے میں عوامی مسائل کے حل اور عوامی خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری کے لیے شکایات اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم X کے ذریعے بھی وصول کی جارہی ہیں ۔ شہری اپنی شکایات کے لیے @CSKPOfficial کو ٹیگ کر سکتے ہیں۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے گورننس امور پر منعقدہ ہفتہ وار اجلاس کا آغاز عوامی شکایات کے ازالے سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے تمام ضلعی انتظامیہ اور محکموں سے عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن میں کل 1024 کنال اراضی واگزار ہوئی ہے اور گزشتہ ہفتے میں 200 کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی اور ناجائز تجاوزات کیخلاف کاروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ اسی طرح پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی صوبائی دارلحکومت پشاور کی بیوٹیفکیشن پر کام کررہی ہے، حکومت نجی شعبے کی کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کے تحت پشاور میں مختلف مقامات پر خوبصورتی اور بحالی کے کاموں کو ممکن بنا رہی ہے۔ پشاور جی ٹی روڈ سمیت رنگ روڈ اور پشاور کے دیگر علاقوں میں صفائی، بحالی اور بیوٹیفکیشن کے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ 30 نومبر کے بعد کسی بھی آفس میں کاغذ کا استعمال نہیں ہوگا۔ ای آفس سسٹم کے مکمل طور پر نفاذ کیلئے کام تیزی سے جاری ہے ۔ ای آفس کے تحت سمریز اور نوٹس پہلے ہی ڈیجیٹائز کردیئے گئے ہیں۔ چیف سیکرٹری کو گندم، آٹے کی دستیابی اور ٹماٹر سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پرچیف سیکرٹری نے اشیائے خورونوش کی دستیابی یقینی بنانے اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں