چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی وال چاکنگ کے خلاف مرحلہ وار مؤثر کارروائی شروع کرنے کی ہدایت

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ کو دیواروں پر لکھائی (وال چاکنگ) کے خلاف مرحلہ وار مؤثر کارروائی شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس مہم کے پہلے مرحلے میں قومی یادگاروں، تاریخی مقامات اور ثقافتی ورثے کی عمارتوں کووال چاکنگ سے مکمل طور پر پاک کیا جائے گا، تاکہ صوبے کے تاریخی تشخص اور عوامی مقامات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔چیف سیکرٹری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی مقامات کے تحفظ، شہروں کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور قانون کی عملداری حکومت خیبر پختونخوا کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں