ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیرِ صدارت خسرہ و روبیلا مہم (17 تا 29 نومبر 2025) کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم کوآرڈینیشن اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیرِ صدارت خسرہ و روبیلا مہم (17 تا 29 نومبر 2025) کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم کوآرڈینیشن اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں یونیسف خیبر پختونخوا کے ٹیم لیڈ اِنُواوا، سیکیورٹی اینالسٹ قاضی سیف اللہ، ڈی ایچ او ایبٹ آباد ڈاکٹر شہزاد اقبال، ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر یاسر خان اور ڈی ای او سی کے فوکل پرسن ندیم خان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران مہم کے دوران درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسکولوں میں ریفیوژلز سے متعلق مسائل، ویکسینیشن ٹیموں کی دور دراز علاقوں تک رسائی، اور یونین کونسل کی سطح پر انتظامات کو مزید بہتر بنانے پر مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم نے ہدایت کی کہ والدین میں شعور و آگاہی بڑھانے اور ٹیموں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام محکموں کے درمیان مؤثر کوآرڈی نیشن برقرار رکھی جائے، تاکہ مہم کے دوران کوئی بھی بچہ ویکسینیشن سے محروم نہ رہے۔آخر میں ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور یونیسف ایک جامع حکمت عملی کے تحت مہم کی کامیابی کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

مزید پڑھیں