ڈپٹی کمشنربٹگرام کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، مریضوں اور تیمارداروں کے ساتھ افطاری

ڈپٹی کمشنربٹگرام اشتیاق احمد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سہیل اور اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں اور ان کے ساتھ موجود تیمارداروں کے ساتھ مل کر افطاری کی۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں افطاری کے انتظامات کا جائزہ لیا اور مریضوں سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر اشتیاق احمد نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مریضوں اور ان کے تیمارداروں کا خیال رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے افطاری کا یہ پروگرام باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا تاکہ ہسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو اس مقدس مہینے میں سہولت فراہم کی جا سکے

مزید پڑھیں