ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایبٹ آباد گوہر علی نے تحصیلدار ایبٹ آباد کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول اور مارکیٹ انسپیکشن کے حوالے سے کارروائیاں کیں۔کارروائی کے دوران سپلائی بازار، جناح آباد، منڈیاں، جدون پلازہ اور بلال ٹاؤن میں دکانوں کا معائنہ کیا گیا، جہاں سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد، صفائی کے انتظامات اور اشیائے خوردونوش کے معیار کو چیک کیا گیا۔ مجموعی طور پر 132 دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔معائنے کے دوران خلاف ورزیوں پر 8 دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ 8 دکانداروں کے خلاف چالان اور ایف آئی آر درج کی گئیں۔ اس کے علاوہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد نے واضح کیا ہے کہ سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایسی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں
