
ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخواہ محمد انصار خلجی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اخبارات کے مالکان اور صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور اسکے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنے دفتر میں پشاور پریس کلب کے سینئر نائب صدر ضیاء الحق مردان پریس کلب کے سابق صدر مسرت خان عاصی سوات پریس کلب کے سابق چیرمین رشید اقبال اور سوات یونین آف جرنلسٹ کے صدر شہزاد عالم سینیر صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضیاء الحق نے پشاور پریس کلب مسرت خان عاصی نے مردان اور شہزاد عالم نے سوات پریس کلب کے حوالے سے ان کو تفصیل سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صحافیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور انکے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ اخبارات کے مالکان کیلئے کروڑوں روپے جاری کر دہے ہیں انہوں نے کہا کہ بیمار صحافیوں کی مالی مدد کیلئے رواں ماہ انڈومنٹ کمیٹی کا اجلاس کرینگے جس میں انکے لئے بھر پور مالی مدد لی جائیگی انہوں نے کہا کہ بہت جلد صحافیوں کی مشکلات کے خاتمے کیلئے صوبہ بھر کے پریس کلبوں کے دورے کئے جائینگے جس میں انکے مشکلات کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائنگے
