خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ضلع ہری پور کے تعلیمی منصوبوں کی اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ضلع ہری پور کے تعلیمی منصوبوں کی اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے جبکہ نئے سکولوں میں باغات اور پودے لگانے کا خاص خیال رکھا جائے موجودہ حکومت محکمہ پلانگ اینڈ ڈیویلپمنٹ سے تعمیراتی کاموں کی دیکھ بھال کے لیے ایک حکمت عملی واضح کرے گی جس کے تحت صوبے میں تعلیمی اداروں کی تعمیرات کی نگرانی ممکن ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ہری پور میں نئی سکولوں کے تعمیری کاموں کے حوالے سے منگل کے روز پشاور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی ا کبر ایوب خان،سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن محمد خالد خان، سپیشل سیکرٹری تعلیم مسعود،چیف پلاننگ آفیسرذین اللہ محکمہ مواصلات و تعمیرات اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر محکمہ مواصلات و تعمیرات کی جانب سے ضلع ہری پور میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت نئے تعمیر کئے جانے والے سکولوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ دور افتادہ علاقوں میں سکولوں کی تعمیر کا خاص خیال رکھیں اور نئے سکولوں کی عمارات میں پودے لگانے کا بھی بندوبست کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ہری پور میں سکولوں کے عملہ کی کمی کو پورا کیا جائے گا جبکہ دیگر ضروریات کے لیے بھی محکمہ خزانہ سے ربطہ کر کے عوامی سکیموں کو جلد از جلد پائیا تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

مزید پڑھیں