خیبر پختونخواکے وزیر برائے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ارشد ایوب خان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے تعلیمی اداروں کی بندش اور اس میں موجود سٹاف کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ صوبہ بھرکے تعلیمی اداروں میں سٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں

خیبر پختونخواکے وزیر برائے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ارشد ایوب خان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے تعلیمی اداروں کی بندش اور اس میں موجود سٹاف کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ صوبہ بھرکے تعلیمی اداروں میں سٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں اور ایک ہفتے کے اندر اندر سکولوں میں موبائل ایپس سے بائیو میٹرک حاضری سسٹم لگایا جائے یہ نوٹس انہوں نے بدھ کے روز پشاور میں ڈیرہ اسماعیل خان میں سکولوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈیرہ اسماعیل خان کے ارکین صوبائی اسمبلی احمد کریم خان کنڈی، مخدوم آفتاب شاہ، احسان اللہ خان، سپیشل سیکرٹری ابتدائی ثانوی تعلیم مسعود،چیف پلاننگ آفیسر زین اللہ خان ،ایم ڈی ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن قیصرعالم اور محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم گورنمنٹ سکولوں کی بندش ا و رعملے کی غیر حاضری ،سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے ڈیراسماعیل خان کے گورنمنٹ سکولوں کی بندش اور غیر حاضری کے لیے محکمہ تعلیم کے سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا اور کہا کہ موبائل ایپس کے ذریعے صوبے کے سکولوں میں سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے واضح اقدامات کی روشنی میں صوبے میں سکولوں کے نظام کو مزید مضبوط اور مربوط بنایا جائے گا اور ایک ایسی شاٹ ٹرم پالیسی لا رہے ہیں جس کے تحت محکمہ تعلیم میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے میں 10 ہزار اساتذہ کانٹریکٹ پر بھرتی کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں