پشاور پبلک سکول اینڈ کالج کے بورڈ آف گورنر کا اجلاس خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم اور چیئر مین بورڈ آف گورنر ارشد ایوب خان کی صدارت میں جمعرات کے روز پشاور پبلک سکول اینڈ کالج میں منعقد ہوا

پشاور پبلک سکول اینڈ کالج کے بورڈ آف گورنر کا اجلاس خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم اور چیئر مین بورڈ آف گورنر ارشد ایوب خان کی صدارت میں جمعرات کے روز پشاور پبلک سکول اینڈ کالج میں منعقد ہوا۔ اس موقع پرپرنسپل پشاور پبلک سکول اینڈ کالج اور ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری فاؤنڈیشن ایجوکیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر قیصر عالم بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران پرنسپل پشاور پبلک سکول اینڈ کالج قیصر عالم نے ادارے کی نمایاں کامیابیوں، بحالی کے جامع منصوبے اور مستقبل کے واضح وژن پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے تعلیمی معیار، نظم و ضبط اور ہمہ جہتی طالب علم ترقی کے لیے ادارے کے عزم کو اجاگر کیا، جس میں وسائل کے مؤثر استعمال اور شفاف مالی نظم و نسق پر خصوصی توجہ دی گئی۔اجلاس میں سکول بحالی منصوبہ اور اس پر عملدرآمد،بجٹ کی منظوری اور مالی منصوبہ بندی،سکول کی تزئین و آرائش کے لیے پی سی۔ون کی تیاری اور پیش رفت،وسائل کے بہترین اور مؤثر استعمال کا جائزہ کے ساتھ طالبات کے لیے گرلز ہاسٹل کی سہولیات کی فراہمی اور بہتری پر غور کیا گیا۔ اسی طرح ادارے کی اہم کامیابیوں اور اقدامات کے حوالے سے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تربیتی پروگرامز،ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کے لیے ورچوئل سکولنگ کا آغاز،تعلیمی اور انتظامی کمیٹیوں کا قیام،سکول میں صفائی مہم اسمارٹ سکول انفارمیشن سسٹم کا نفاذ،طلبہ سپورٹس ویک کا انعقاد،کمیٹی روم کا قیام،پرنسپل آفس کی تزئین و آرائش و فرنشنگ اور سرمائی تعطیلات میں طلبہ کی تعلیمی مصروفیات کے منصو بے سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔اجلاس میں ادارے کے کلاس رومزکی تزین، فرنیچر کی فراہمی، طلبہ کو اے۔ آئی ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے، اساتذہ کی استعداد کار میں مزید اضافہ کرنے کے لئے جدید تربیت کا اہتمام کرنے پر غور خوض کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم اور بورڈ آف گورنر کے چیئر مین ارشد ایوب خان نے کہا کہ آئندہ امتحانات ایس۔ ایل۔او بیسڈ ہو ں گے اور اساتذہ ایٹا کے ذریعے بھرتی کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں