خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ارشد ایوب خان منگل کے روز بڈبیر، پشاور گئے جہاں انہوں نے سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔اس موقع پر ارشد ایوب خان نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ شاہ فرمان اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ارشد ایوب خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔
