خیبر پختونخوا کے وزیر ابتدائی وثانوی تعلیم ارشد ایوب خان نے کہا ہے کہ ضلع چارسدہ میں شعبہ تعلیم کی بہتری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ضلع چارسدہ کی تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے پشاور میں منعقدہ آن لائن اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر آبنوشی فضل شکور خان ضلع چارسدہ سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی عارف احمد زئی،ارشد خان عمر رئی،افتخار اللہ خان اورخالد خان سمیت سیکرٹری ابتدائی وثانوی تعلیم محمد خالد ،سپیشل سیکرٹری محکم تعلیم افتخار علی خان، چیف پلاننگ آفیسر زین اللہ جبکہ ضلی ایجوکیشن افسران نے ان لائن اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر ضلع چارسدہ کے تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل، محکمے تعلیم کےاداروں میں ترقیاتی منصوبوں سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر فرنیچر کی فراہمی، سکولوں کوسولرائزیشن پر منتقل کرنے اوران کی ضروری اپگریڈیشن کے حوالے سے جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نےضلع چارسدہ کے مردانہ وزنانہ تعلیمی افسران کو ہدایت کی کہ موجودہ حکومت معیاری تعلیم کے حصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اس لیے ضلی افسران بچوں کی تعلیم اور اس کے بہتر نتائج پر توجہ دیں اور آئندہ اجلاس میں ضلعی سطح پر سکولوں کو بحالی ریپیئرنگ تعمیر اضافی کمروں کی تعداد فرنیچر اور داخلہ مہم کے حوالے سے مکمل تفصیل سے اگاہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیمی منصوبوں میں عالمی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ایس آئی ڈی بی(SIDB) کے ذریعے سے خریداری لازمی ہے آئندہ ای پیڈ کے شفاف طریقے سے ٹینڈرنگ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے کےسکول میں ڈبل شفےچلائے گی اور بند سکولوں کو کھولا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اور کراؤڈ اداروں کی نشاندہی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جہاں پرسہولیات کی عدم دستیابی ہوگی اسے پورا کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جبکہ ضلع چارسدہ میں ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت مزید 25 مڈل سکول کھولیں جائیں گے۔ صوبائی وزیر نے ضلعی افسران سے کہا کہ وہ ضلع کے منتخب نمائندوں کے ساتھ باہمی مشاور سےشعبہ تعلیم کو درپیش مسائل کے حل کرنے کے لیے بھی اقدامات اٹھائیں
