محکمہ تعلیم میں ای ٹرانسفر پالیسی سسٹم کا باضابطہ افتتاح

خیبر پختونخوا کہ وزیر ابتدائی وثانوی تعلیم ارشد ایوب خان نے بدھ کے روز پشاور میں ای ٹرانسفر پالیسی سسٹم کا باضابطہ افتتاط کیا۔اس موقع پر سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن محمد خالد، سپیشل سیکرٹری ابتدائی اور ثانوی تعلیم مسعود احمد، چیف پلاننگ ایجوکیشن آفیسرزین اللہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ افتتا ح کے بعد صوبائی وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے صوبے میں کامیاب ای ٹرانسفر پالیسی کا عمل وجود میں لایا ہے جس کے تحت اساتذہ کی خواہشات اور میرٹ پالیسی کو یقینی بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے دو دفعہ ای ٹرانسفر پالیسی کا عمل شروع کیا گیا تھا تاہم اس میں خامیاں تھیں، لیکن اب ای ٹرانسفر پالیسی کے عمل میں تمام خامیاں دور کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ای ٹرانسفر کامیابی سے جاری رہے گی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیر اعلیٰ کی ہدایات کی روشنی میں اسے مزید بہتر بنائیں گے تاکہ بہتر انداز میں شعبہ تعلیم کو فروغ مل سکے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں ٹینور بیسڈ اور باہمی (میوچل) تبادلے ہونگے۔

مزید پڑھیں