ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر تعلیم ارشد ایوب خان

خیبر پختونخواکے وزیر برائے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ارشد ایوب خان نے متعلقہ حکام کو سکولوں کی تعمیر و مرمت کے فنڈز کے بہتر استعمال کے لیے ایسا میکنزم تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جس کی بدولت تعمیری منصوبے شفاف اور معیاری انداز میں بھرپور نگرانی کے ساتھ بروقت مکمل ہوں،انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام2025-26 کے تحت خیبر پختونخوا میں سکولوں کی تعمیر و مرمت کے لیے تقریبا 19 ارب مختص کئے گئے ہےں اور محکمہ اس فنڈ کے بہتر استعمال کے لیے جامعہ پلان وضح کرے تاکہ عوام کی رقوم حقیقی معنوں میں عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوں۔ یہ ہدایات انہوں نے منگل کے روز پشاور میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن محمد خالد خان سپیشل سیکرٹری ابتدائی وثا نوی تعلیم مسعود خان، چیف پلاننگ آفیسر زین اللہ خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام2025-26کے دوران صوبے میں محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کے لیے تقریبا 19 ارب روپے مختص کئے گئے ہیںجن کے تحت صوبے میںسکولوں کی تعمیر ومرمت اور عوامی منصوبوں کے فنڈز کے استعمال اور ان سکیموں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے اور جاری منصوبوں کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اولین کوشش ہے کہ عوام کے پیسے کے صحیح طور پر استعمال کو یقینی بنایا جائے اور حکومت کی عوام دوست پالیسوں اور سہولیات کو عوام تک پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزید پڑھیں