خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب خان نے ٹراما سنٹر ضلع ہری پور کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منور خان آفریدی اپنے اسٹاف کے ساتھ موجود تھے۔

دورے کے دوران صوبائی وزیر نے ایمرجنسی، مختلف وارڈز اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی مجموعی صورتحال پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کو بہتر، معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو واضح ہدایات جاری کیں کہ ایمرجنسی اور دیگر وارڈز میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور مریضوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت خیبرپختونخوا کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں