محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا کے انسداد منشیات کے حوالے سے ایک اور بڑی کاروائی

خیبرپختونخوا حکومت کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان کے ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر میں جاری انسداد منشیات آپریشن کے تسلسل میں محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔نوشہرہ عجب باغ چیک پوسٹ تھانہ ایکسائز مردان کی جانب سے کی گئی کارروائی میں منشیات کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور 5.25 من (210000 گرام) چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔ ماجد خان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نارکوٹکس کنٹرول اور عاکف نواز خان سرکل آفیسر کے زیر نگرانی عماد خان ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان کی سربراہی میں لال گل خان سب انسپکٹر انچارج چوکی عجب باغ نے بمعہ دیگر نفری عجب باغ چیک پوسٹ پر کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دوران تلاشی گاڑی نمبری LES 8670 سے دوران تلاشی 5.25 من (210000 گرام) چرس برآمد کی اور مذید تفتیش اور قانونی کاروائی کے لئے تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔صوبائی وزیر ایکسائز سید فخر جہان نے واضح کیا ہے کہ منشیات کی سمگلنگ اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایاجائیگا۔ معاشرے اور نئی نسل کو منشیات کے ناسور سے پاک کرنے کیلئے ایکسائز فورس کو مزید متحرک اور مؤثر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئر مین عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل کیلئے ہرممکن قدم اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں