صوبائی حکومت کی منشیات کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اور صوبائی وزیر ایکسائز سید فخر جہان کے ہیدایات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے صوبہ بھر میں جاری کاروائیوں کے سلسلے میں ایک اور کامیاب کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔پشاور کے قریب وزیر ڈنڈ میں ایکسائز انٹیلی جنس اسپیشل اسکواڈ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران گاڑی نمبر LEE-9469 سے 108000 گرام (108 کلوگرام) چرس برآمد کی گئی جبکہ ملزم محمد بلال ولد فرہاد گل (ساکن پشاور) کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔یہ کارروائی صوبائی انچارج ایکسائز انٹیلی جنس بیورو سعود خان گنڈاپور اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نارکوٹکس کنٹرول ماجد خان کی نگرانی میں کی گئی۔ ٹیم کی قیادت انچارج ای آئی بی اسپیشل اسکواڈ وحید اکبر خان نے کی، جبکہ کارروائی میں ایس ایچ او ماجد حسین اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک نیاز بمعہ نفری شریک تھے۔ملزم کے خلاف تھانہ ایکسائز خیبر میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان نے ہدایات کی ہیں کہ صوبے میں منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت و کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور اس لعنت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائے گی۔ انھوں نے کہا واضح کیا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا ہے جائیں گے۔عوام کے جان و مال کے تحفظ اور نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔
