انڈسٹریل ہیمپ پلانٹ کے میڈیسنل اور تحقیقی استعمال کے حوالے سے قائم ریگولیٹری کمیٹی کا تیسرا اجلاس پیر کے روز صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخرجہان،وزیر صحت خلیق الرحمان اور وزیر قانون آفتاب عالم کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز کے دفتر شامی روڈ پشاور میں منعقد ہوا

انڈسٹریل ہیمپ پلانٹ کے میڈیسنل اور تحقیقی استعمال کے حوالے سے قائم ریگولیٹری کمیٹی کا تیسرا اجلاس پیر کے روز صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخرجہان،وزیر صحت خلیق الرحمان اور وزیر قانون آفتاب عالم کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز کے دفتر شامی روڈ پشاور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خالد الیاس،سیکرٹری صحت شاہد اللہ خان،ڈی جی ایکسائز عبدالحلیم خان، محکمہ ایکسائز کے مختلف شعبوں کے متعلقہ افسران،کمیٹی میں شامل محکمہ زراعت،صحت،قانون و دیگر محکموں کے حکام،پی سی آئی آر لیبارٹریز،قرشی انڈسٹریز کے حکام اور دیگر متعلقہ محکموں اور اداروں کیافسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران انڈسٹریل ہمپ کے امور کے حوالے سے ریگولیٹری کمیٹی کی جانب سے قائم کردہ سب کمیٹی کی مرتب کردہ سفارشات کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں فورم کو کمیٹی کی جانب سے میڈیسنل پلانٹ ہمپ کے لائسنس اجرا اور ایکسائز ڈیوٹی وغیرہ کے امور کے حوالے سے دی گئی تجاویز پر روشنی ڈالی گئی۔اس سلسلے میں ریگولیٹری کمیٹی کے فورم نے فیصلہ کیا کہ میڈیسنل پلانٹ ہمپ کے لائسنس اجرا اور ایکسائز ڈیوٹی کے نرخوں کے تعین کی منظوری کیلئے کیس صوبائی کابینہ کوپیش کیا جائے گا۔اس طرح میڈیسنل پلانٹ ہمپ کیلئے انڈسٹری کیلئے درخواست لائسنس اور اس سے جڑے دیگر اسنادی لوازمات بھی منظوری کیلئے صوبائی کابینہ کے سامنے پیش کیئے جائیں گے اور حتمی منظوری کے بعد اسے متعلقہ انڈسٹری کیلئے لائسنس کے حصول کیلئے اوپن کیا جائے گا۔واضح رہے کہ میڈیسنل پلانٹ ہمپ صنعتی و تحقیقی اور طبی مقاصد کیلئے استعمال میں لایا جائے والا میڈیسنل پلانٹ ہے جس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے اور ہر قسم کے نشے وغیرہ سے پاک ہے۔

مزید پڑھیں